ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے منتخب تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ، کل ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ لیے گئے تھے ۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ، کرکٹرز کل سے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔ دوسری جانب پاکستانی بیٹسمین صہیب مقصود کی ورلڈکپ میں شمولیت مشکوک ہے ، وہ کمر کی انجری میں مبتلا ہیں ۔

 

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ خوشدل شاہ ، محمد حسنین اور اعظم خان آؤٹ ہوگئے ہیں ۔ محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہے ۔

 

نیو نیوز کے مطابق خوشدل شاہ کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی جگہ شاہ نواز دھانی اور اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

 

پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں ۔

 

ٹریولنگ ریزرو

 

خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

 

اسپورٹ اسٹاف

 

منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)۔

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا ۔

 

 

 

corona reportnegativePCBplayersT20 World Cup