بلوچستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے افٹر شاک جاری ہے۔ سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نیونیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے82 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کی شدت3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بلوچستان کے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 25 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔ زلزلے سے ہرنائی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

BalochistanEarth quakePakistan