کیا آپ جانتے ہیں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کون ہیں ؟جانئے مکمل تفصیل 

اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ موجودہ کور کمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کر دیا گیا ہے ،جنرل ندیم انجم کو  روایتی اور ذیلی روایتی خطرے کے ماحول میں کمان کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ مغربی سرحد اور لائن آف کنٹرول  دونوں پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم  کا  آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ ، گوجر خان، راولپنڈی ہے، انکا تعلق  78 ویں پی ایم اے لانگ کورس ہے ،انہیں  پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بطور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ،پی ایم اے اور این ڈی یو میں بطور انسٹرکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں اور  5 کور کے چیف آف سٹاف بھی رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ،انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران  جنوبی وزیرستان ایجنسی ، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی ۔

آپریشن ردالفساد کے دوران وہ آئی جی ایف سی بلوچستان تھے،انہیں  کمانڈ ، سٹاف اور انسٹرکشنل اسائنمنٹس کا متنوع تجربہ ہے۔وہ کمبائنڈ آرمز سنٹر یوکے ، سٹاف کالج کوئٹہ ، ایڈوانس سٹاف کورس یوکے ، این ڈی یو اسلام آباد ، اے پی سی ایس ایس یو ایس اے اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یوکے سے فارغ التحصیل ہیں،انہوں نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

DGISIGeneral NadeemPakistan Army