جسٹس عظمت سعید  کا نام بھی چیئرمین نیب کیلئے زیر غور

 

اسلام آباد : وزیر قانون فروغ نسیم نے جسٹس عظمت سعید کا نام بھی نئے چیئرمین نیب کے طور پر زیر غور لانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب سمیت متعدد ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن لیڈر سے تحریری مشاورت ہوگی اورجب تک مشاورت نہیں ہوتی جاوید اقبال ہی چیئرمین نیب رہیں گے ۔وزیر اعظم ایک ہفتے کے اندر اپوزیشن لیڈر کو خط لکھیں گے اب یہ شہباز شریف پر ہے کہ وہ کتنی جلدی جواب دیتے ہیں میرے خیال میں یہ معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوجانا چاہیے۔

 

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب کے سابق چیئرمین ، موجودہ چیئرمین اور دیگر لوگوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے لیکن ابھی میں نام نہیں بتاؤں گا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جسٹس ریٹائر عظمت سعید کے نام پر بھی غور کیا جا رہاہے اس پر انہوں نے کہا کہ میں اس سوال کا کوئی جواب نہیں دوں گا۔

Azmat SaeedChairman NABChairman NAB extensionFaroog NaseemNAB