زمین کے بعد خلا میں ’’فلم کی عکس بندی ‘‘

زمین کے بعد خلا میں بھی فلم کی عکس بندی ہو گی ،روس کی فلم ساز ٹیم فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا میں روانہ ہو گئی ۔

 

روسی اداکارہ ‘یولیا ۔پیریسلیڈ ‘ فلم ڈائریکٹر اور کیمرہ مین 12 روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں رہیں گے اور فلم کی شوٹنگ کریں گے ۔

 

یہ کسی بھی ملک کی طرف سے پہلی مرتبہ خلا میں فلم کی عکس بندی ہو گی ،روس نے فلم کے عملے کو امریکی منصوبے سے پہلے خلا میں بھیج دیا جس کی اطلاع سٹار ٹام کروز کو دی گئی۔

 

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے تین افراد پر مشتمل عملے میں ایک اداکار اور ڈائریکٹر شامل ہیں جو خلا میں پہلی فیچر فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

 

فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ ایک سرجن کے بارے میں ہے جسے ایک خلائی مسافر پر زندگی بچانے والا آپریشن کرنا پڑتا ہے ،اس کا ورکنگ ٹائٹل ’’دی چیلنج ‘‘ہے

rocket launchRussia strives to shoot 1st movie in space