سونا مہنگا ہو گیا

لاہور: پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت اور 10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے اور10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 757 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ،، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے پرمستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے 27 پیسے رہی۔

Daily NaibaatExpensiveGoldNaibaat Media Networkprice