پنڈورا پیپر ز میں شامل پاکستانی افراد کیخلاف شکنجہ تیار ،تحقیقاتی کمیشن قائم 

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پنڈوراباکس کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،اجلاس میں پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی جس کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کرینگے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے  اجلاس میں وفاقی وزراء،پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی کی وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی، پینڈورا پیرز میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر بھی غورکیا گیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پنڈوراپیپرز میں شامل افراد کیخلاف تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی ۔

Pandora LeaksPandora PapersPindora PapersPM Imran KhanPMIK