نیدرلینڈز کی پاکستان کو سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش

اسلام آباد: نیدرلینڈز نے پاکستان کو سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کر دی ہے اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق نیدرلینڈز کے سفیر ووٹر پلامپ نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر حماداظہر نے پاکستان کی توانائی کی پالیسی کے خدوخال سے آگاہ کیا جبکہ نیدرلینڈز کے سفیر نے سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر تعاون کی پیشکش کر دی۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیدرلینڈز کی سالڈ ویسٹ انرجی کے تکنیکی شعبے سے مستفید ہو گا، حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہی ہے جو قابل تحسین ہیں، مستقبل میں بجلی کے منصوبے پن بجلی اور قابل تجدید ذرائع پر مبنی ہوں گے جبکہ بجلی ٹرانسمیشن کے منصوبوں پرترجیحی بنیادپر کام کر رہے ہیں۔

ElectricityNaibaatNetherlandsPakistansolid waste