پاکستان بمقابلہ بھارت ،ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے سے قبل بڑی خبر

لاہور :پاکستان کا بھارت کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے سب سے بڑے ٹاکرے سے قبل ہی بڑی خبر آگئی ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے پاکستان بھارت کے میچ کی ٹکٹیں  چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان کے بھارت کیساتھ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میچ کی ٹکٹیں آن لائن ہی چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں ،انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کئی مداحوں کو ہزاروں کی تعداد میں آن لائن انتظار کے سیکشن میں ڈال ڈیا گیا۔

ٹی 20 والڈکپ کا آغاز14 اکتوبر کو مسقط میں ہو گا اور14  نومبر  کومتحدہ عرب امارات  میں اختتام پزیر ہوگا ،پاکستان اور انڈیاکے درمیان میچ 24 اکتوبر کوہوگا۔

حیران کن طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی تمام سیکشنز کی سیٹ پلا ٹینم کی  ویب سائٹ پر بھی دستیا ب نہیں،جیسےہی  آئی سی سی نےاعلان کیا ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں تو  ہزاروں شائقین    سیٹیں   بک کروانے کے  لئے ویب سائٹ پر پہنچ گئے، بہت سے لوگوں کو آن لائن لائن میں کھڑا کیا گیا ۔

اتوار کی رات پرئمیم اور پلاٹینم ٹکٹس 1500 اور 2600 درہم میں دستیاب تھیں لیکن ایک روز بعد ہی پلاٹینیم پر ٹکٹس دستیاب نہیں تھیں ۔

واضح رہے متحدہ عر ب امارات میں ہونے  والےٹی 20 ورلڈ کپ میچیز اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ آئی سی سی   کے مطابق   70 فیصد لوگوں کو بیٹھایا جائے گا ۔

India TeamNational Cricket TeamPakistan India MatchPakistan PCBPSLt20 Worldcup