شاہ رخ خان کے بیٹے نے منشیات استعمال کرنے کااعتراف کرلیا

ممبئی : بالی وڈ کنگ کے بیٹے آریان نے منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جب  وہ امریکا اوردبئی میں تعلیم کے لئے مقیم تھے تو وہ ڈرگز لیتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے  آریا ن خان نے نارکوٹیکس کنٹرول بیور و کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے رو تے ہوئے اعتراف جرم کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی کی تحقیقات کے دوران آریان خان نے کہا کہ وہ جب تعلیم کے دوران امریکا اور دبئی میں مقیم تھے تو وہ اس وقت بھی منشیات استعمال کرتے تھے ۔

آریان خان کا کہنا تھا کہ وہ چار سال سے ڈرگز استعمال کررہے ہیں ۔

یاد رہے کہ این سی بی نے آریان خان کا فون ضبط کرلیا تھا اور اس کے موبائل ڈیٹا سے کال ریکارڈ ز نکلوا لیا تھا جس کے بعد آریان خان کی طرف سے اعتراف جرم کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

دوران کارروائی این سی بی حکام نے آریان خان کا فون ضبط کر لیا تھا اور حکام کا بتانا تھا کہ آریان کے فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔بعد ازاں عدالت نے آریان خان کو ایک روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران  بھی وہ  منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے ۔

Aryan khanDrugs casencb investigations