واٹس پر خود کو پیغام بھیجنے کی سہولت متعارف، طریقہ کیا ہے؟

لاہور: باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں آئے روز نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین ہیں جو پیغام رسانی، انٹرنیٹ کالنگ کیلئے اسی ترجیح دیتے ہیں اور کمپنی صارفین کی پسند اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیچرز متعارف کرواتی ہے جس سے پیغام رسانی کو ناصرف سہل بنایا جاتا ہے بلکہ اسے مزید دلچسپ بھی بنا دیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ نے اب صارفین کیلئے اپنے نمبر پر پیغام بھیجنے کی سہولت متعارف کروا دی ہے جسے کوئی بھی صارف نوٹس لینے کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے دو طریقے ہیں، پہلے طریقے کے تحت اپنے ہی موبائل نمبر کو فون بک میں محفوظ کریں اور پھر واٹس ایپ میں ’نیو چیٹ‘ پر کلک کر کے اپنے نمبر پر پیغام بھیج لیں۔

دوسرے طریقے میں موبائل میں انٹرنیٹ براﺅزر کھولیں اور ایڈریس بار میں ”wa.me//+92xxxxxxxxxx“ ٹائپ کریں اور یوں آپ اپنے نمبر پر خود ہی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ براﺅزر کے ذریعے خود کو پیغام بھیجنے والا طریقہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مگر اس کیلئے واٹس ایپ ایپلی کیشن کا ڈیسک ٹاپ ورژن انسٹال کرنا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ صارفین اپنے نمبر پر پیغام بھیجنے کیلئے موبائل نمبر سے پہلے کنٹری کوڈ ضروری استعمال کریں جیسا کہ پاکستان میں کوئی بھی موبائل نمبر 0 سے شروع ہوتا ہے مگر واٹس ایپ پر خود کو پیغام بھیجنے کے بجائے 0 کے بجائے +92 لکھنے کے بعد باقی نمبر لکھیں، اسی طرح پاکستان سے باہر رہنے والے صارفین اپنے اپنے ممالک کے کنٹری کوڈ استعمال کرتے ہوئے موبائل فون درج کریں۔

MessageNaibaatWhatsApp