جعلی شناختی کارڈز بنانے کی شکایات، نادرا کے 136 افسر معطل

اسلام آباد: جعلی شناختی کارڈ کی شکایات پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 136 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ کے حوالے سے بہت شکایات سننے میں آ رہی تھیں، ہم  بائیو میٹرک پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں۔ ابھی تک 136 افسروں کو جعلی شناختی کارڈ کی شکایت پر معطل کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو اختیار دیا ہے کہ وہ ڈالرز ہولڈر کیخلاف کارروائی کرے، کچھ لوگوں کو تفتیشی ادارے نے اٹھایا بھی ہے۔ اس کے علاوہ جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس میں ملوث افراد کیخلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔

آئی سی آئی جے کی تحقیقاتی رپورٹ پینڈورا پیپرز کو ٹائیں ٹائیں فش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کیا نکلا؟ کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

fake identity cardsnadraSheikh Rasheed