ایک نصاب کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک تعلیمی نصاب ہو گا تو سب آگے آئیں گے ، ایک نصاب کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔ امیروں کے جزیرے اور غریبوں کا سمندر رکھنے والا معاشرہ کامیاب نہیں ہوتا ۔

 

کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام 74 سال پہلے شروع کرنا چاہیے تھا ۔ پہلے ملک میں پیسہ آجائے پھر اسے فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ غلط تھا ۔ ملکی خوشحالی کیلئے خود کفیل ہونا ضروری ہے ۔ ماضی میں غلط معاشی پالیسیاں اختیار کی گئیں ۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ دنیا کی تاریخ کا سب سے کامیاب ماڈل تھا ، ریاست مدینہ کا ماڈل ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ جس قوم میں انسانیت اور انصاف ہو اللہ کی برکت آجاتی ہے ۔ اللہ ہماری بہتری کیلئے نبی ﷺ کی سنت پر چلنے کو کہتا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اسمبلیوں میں پہنچ گئے مگر عوام کیلئے کچھ نہ کیا ، چین نے نچلے طبقے کو اوپر اٹھایا ، چین نے لوگوں کو اوپر اٹھانے کیلئے ریاستی سطح پر اقدامات کیے ۔

 

 

 

 

 

curriculumEducationkamyab pakistan programPakistanPM Imran KhanShame