فرعون کے تابوت کی نمائش

دبئی : ایکسپو 2020 کا آج دوسرا روز ہے۔ پاکستان سمیت 190 سے زائد ممالک دنیا کی سب سے بڑی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں جہاں بہت سی چیزیں رکھی جائیں گی وہیں فرعون کا تابوت بھی نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

مصر کی وزارت تجارت اور صنعت کا کہنا ہے کہ فرعون کا تابوت ایکسپو 2020 میں مصر کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ تابوت کی 6 ماہ تک نمائش کی جائے گی۔

سامتک کا انسانی جسم جیسا قدیم تابوت رنگین لکڑی کا بنا ہوا جو حال ہی میں دریافت ہوا ہے۔ تابوت پر فرعون کے زمانے کی نقش نگاری بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایکسپو 2020 گزشتہ روز دبئی میں شروع ہوئی ہے۔ جس میں دنیا بھر سے سیاح آ رہے ہیں۔ 190 سے زائد ممالک نے اپنے پویلین بنائے ہیں۔ نمائش کے پہلے روز پاکستان کے پویلین کا 10 ہزار سے زائد سیاحوں نے دورہ کیا ہے۔

DubaiEgyptExpoExpo 2020