’’ہنسانے والا رُلاگیا ‘‘کپل شرما ،جانی لیور بھی اُداس

لاہور :پاکستان میں اگر کسی کامیڈین کو تھیٹر کا بےتاج بادشاہ کہا جائے تو بلاشبہ وہ عمر شریف ہی تھے،منفرد جملے، مکالموں کی بے مثال ٹائمنگ، اور اسٹیج پر اپنی بہترین باڈی لینگویج نے انہیں کئی دہائیوں تک اسٹیج کی جان بنائے رکھا۔

اسٹیج ڈرامے کو فرش سے عرش پر پہنچانے والافنکارآج ہم سے الوداع ہو گیا جس پر جہاں پورا پاکستان افسردہ ہے وہیں سرحدسے پار بالی ووڈ انڈسٹری بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے ۔

 

بھارتی کامیڈین لیجنڈ ری اداکار کپل شرما نے عمر شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کامیڈی کنگ عمر شریف بھی دنیا کو اُداس ‘‘کرگئے ،کپل شرما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’الوداع عمر شریف ‘‘

بھارتی اداکار جانی لیورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمرشریف نےاسٹیج ڈراموں کو نیا درجہ دیا،انہوں نے کہا عمر شریف کیساتھ ایک یادگارہ لمحہ گزرا تھا جب وہ 1990 فلم لکھنے بھارت آئے تھے ،عمر شریف اور میں گھنٹوں بیٹھ کر باتیں کرتے تھے،عمر شریف بہت حاضر جواب تھے ان کا کام ہی کچھ اور تھا،ان سے یہ سیکھنے کی کوشش کرتے تھے کہ وہ بے ساختہ کیسے جملے کہہ جاتے تھے ۔عمرشریف کامیڈی دنیا کے نمبر 1 اداکار تھے ۔

India ActorJohny LeverKapil SharmaUmar Sharif