ایکسپو 2020 : اکتوبر میں پاکستانی پویلین میں کیا کیا پروگرام ہوں گے؟

دبئی : دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی  و تجارتی میلہ ایکسپو 2020 دبئی میں شروع ہوچکا ہے ۔31 مارچ 2022 تک جاری رہنے والی نمائش میں پاکستان سمیت دنیا کے 190 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں ۔ پاکستانی پویلین کو بہترین انداز میں سجایا گیا ہے۔ اکتوبر میں پاکستانی پویلین میں کیا کیا پروگرام ہوں گے اس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

 

شیڈول کے مطابق پاکستانی پویلین میں اکتوبر میں سارے پروگرام پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے بارے میں ہوں گے۔ ہر دن سیاحوں کے لیے کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا اور اس علاقے کی چھپی خوبیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔

 

ایکسپو میں پاکستان پویلین ملک کی سیاحت کو اجاگر کرے گا جہاں کافی زیادہ مواقع موجود ہیں دیگر معاشی مواقع کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

 

پانچ اکتوبر کو پاکستان  کا وفاقی سرمایہ کاری بورڈ الیکٹرک وہیکل پالیسی پر ایک سیمینار منعقد کرے گا۔ چھ اکتوبر کو پاکستان کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین کے ساتھ سیشن ہوگا۔

 

اس سیشن میں صاف اور سبز پاکستان کے مہم اور شجرکاری مہم پر بات ہوگی۔ اس میں پاکستان کے وہ  علاقے جو دنیا  نے نہیں دیکھے اور وہ کافی پرکشش ہیں کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

 

مختلف تقریبات میں نوجوان نسل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے۔ موجودہ کامیابیوں کا تسلسل بھی جاری رکھنے کے طریقوں پر بات ہوگی۔

 

ایکسپو میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ مختلف تقریبات میں حکومتی اور نجی ادارے اور چھوٹے اور درمیانی کاروبار اپنے مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔

 

پاکستان میں مختلف سیکٹرز خواتین کافی موثر کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سیاحوں کو باہمت خواتین ملیں گی جنہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کافی مثبت کردار ادا کیا ہے۔

DubaiExpo 2020Pakistan