60 روز میں حلف اٹھانے کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد

 

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے60 روز میں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کے خلاف نون لیگ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی طرف سے دائر  درخواست  کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے آج صبح محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ن لیگ کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

 

 تحریری فیصلہ کے مطابق عدالت نے کہا کہ سیاسی معاملات میں عدالت غیر معمولی صوابدیدی اختیارات استعمال نہیں کرنا چاہتی ۔ امید ہے کہ پٹیشنر مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتیں تنازعات کو حل اور پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گی۔

 

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے آرڈیننس لایا گیا ہے جس میں وہ ارکان پارلیمنٹ جو منتخب ہونے کے بعد 60 روز تک حلف نہیں اٹھا تے ان کی سیٹ خالی تصور ہوگی ۔

 

آرڈیننس کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سینیٹ کی سیٹ خالی تصور ہوگی ۔حکومت اسحق ڈار کی سیٹ  پر وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔

govtHighcourtPakistanparliamentPMLNPTI