فیس بک نے انسٹاگرام کی طرز کا نیا شارٹ ویڈیوز فیچر متعارف کروا دیا

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹاگرام کی طرز کا نیا شارٹ ویڈیوز فیچر متعارف کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کا ‘ریلز ‘ نامی فیچر موسیقی ، آڈیو ، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل ہوگا ، جس کو نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا ۔

واضح رہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ۔ مستقبل میں ریلز فیچر کو انسٹاگرام اور فیس بک میں مکمل طور پر ایک کر دیا جائے گا ۔

اس سے قبل فیس بک نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے انسٹا گرام بنانے کا منصوبہ روک دیا تھا ۔

انسٹاگرام کے چیف آدم موسری کے مطابق اس ویب سائٹ پر لوگوں کی طرف سے کافی سوالات اُٹھ رہے تھے ۔ اس وجہ سے اس ایپ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کچھ وقت چاہیے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ پر دوبارہ کام والدین اور ماہرین کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔

FacebookfeatureInstagramshort videossocial media