ایل پی جی کی قیمت میں بھی 29 روپے فی کلو اضافہ

 

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد  ایل پی جی کی قیمت میں  بھی 29 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت 29 روپے اضافے کے بعد 203 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔

 

نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوا ہے، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2304 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Diesel Pricegovtinflation PakistanLPGPakistan Petrol Priceprice hikePTI