جمعہ کے روز تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان ,چھٹی کا فیصلہ

جمعہ کے روز تمام نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ، چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بروز جمعہ کراچی میں تیز بارش اور متوقع طوفان کے باعث  نجی تعلیمی ادارے متاثرہ علاقوں میں بند  رکھنے کا اعلان کردیا۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق سندھ کے اکثر اظلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا البتہ صرف ایسے علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے جہاں موسم ٹھیک ہو گا ۔

 

چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے غیر یقینی موسم کی وجہ سے کل پرائیویٹ سکولز اور کالجز بند رکھے جائیں گے،سندھ پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل پر محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کردیاہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق 12گھنٹے سے ڈپریشن مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور ڈپریشن کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 240کلو میٹر دور موجود ہے جب کہ ٹھٹھہ سے 200 اور اورماڑہ سے 410کلومیٹر دور ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے جب کہ میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکورٹ، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی 3 اکتوبر تک بارشوں کا امکان ہے اور تین اکتوبر تک سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے۔

 

Karachi SchoolPAKISTAN-HEALTH-VIRUS-EDUCATIONSchool ClosedSindh School Association