سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک دفعہ پھر بڑا ریلیف 

اسلام آباد:سعودی عرب کی طرف سے ایک دفعہ پھر پاکستان کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ ،ماضی میں جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اونچ نیچ دیکھنے کو ملی تھی وہیں اب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔

 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا۔

 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں اس اہم پیشرفت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے ،دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

Oil DealPakistanSaudi ArabiaShaukat Tareen