اسرائیلی اخبار نے مودی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کر دیا

یروشلم :خود کو اسرائیل اور امریکہ کا قریبی دوست کہنے والا اپنے ہی دوست ملک اسرائیل کے ہاتھوں بدنام ہو گیا ،اسرائیلی اخبار نے مودی اورمودی کے بھارت کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔

 

اسرائیل کے معروف اخبار ’’ ہاریٹز ‘‘نے مودی اور مودی کے بھارت کا کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا ،اسرائیلی اخبار نے مودی کے بھارت کی حقیقت بتاتے ہوئےکہا کہ ایک طرف جہاں  مودی مسلم شدت پسندی کے خدشات بتاتا پھر رہا ہے، دوسری طرف مودی کے بھارت میں اقلیتیں ہندو شدت پسندی سے دوچار ہیں۔خود مودی کا طرز حکومت ہٹلر جیسا  لگنے لگا ہے ۔

 

اسرائیلی اخبار کے مطابق مودی افغانستان میں طالبان حکومت کو بھی خطے کے لیے خطرہ قرار دے رہا ہے، لیکن مودی کی اپنی جماعت مسلم کش واقعات میں ملوث ہے، مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو شدت پسندی کا سامنا ہے اور مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر تشدد عام ہوگیا ہے۔

 

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں ہندو توا کی سوچ اس قدر پروان چڑھ چکی ہے کہ وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیساتھ کیے جانے والا سلوک میڈیا کی زینت بھی نہیں بنتا صرف سوشل میڈیا پر ہی چیزیں وائرل ہوتی ہیں جب کہ مین سٹریم میڈیا پر ایسا کچھ دکھانے پر لگتا ہے مکمل پابندی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی کے بھارت میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے ۔

HaaretzImran KhanIsrael NewsPaperPM Modi