بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے رپورٹر کی واٹ لگا دی

نئی دہلی : بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر کے بارے سوال پوچھنے  پر بھڑک اٹھیں ۔ میڈیا رپورٹر کو جھاڑ پلاتے ہوئے بولیں کہ کیا میں راج کندرا جیسی لگتی ہوں ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے پورن فلموں کے کیس کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہیں ۔ شلپا شیٹھی جس میں تقریب میں جاتی ہیں وہاں پر موجود افراد چاہے ان کا تعلق میڈیا سے ہو  فلم انڈسٹری یا پھر کسی اور شعبے سے وہ ان سے راج کندرا کے بارے  میں کیس پر بات کرنے کی کوشش ضرور کرتے ہیں ۔ 

گذشتہ روزبھی ایک ایونٹ میں شلپا شیٹھی کو مدعو کیا گیا جہاں میڈ یا کے نمائندے نے ان سے راج کندرا کی پورن فلموں کے کیس میں گرفتاری بارے سوال کیا جس پر شلپا شیٹھی بھڑک اٹھیں اور آپے سے باہر ہوگئیں ۔ 

شلپا شیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ کیا میں راج کندرا ہوں یا اس کے جیسے دکھتی ہوں ۔ جو بات راج کندرا کے بارے میں پوچھنی ہے وہ اس سے پوچھو ۔ مجھ سے بات کرنی ہے تو میں اپنے بارے میں ہی بتا سکتی ہوں کسی اور کے بارے میں نہیں ۔ 

یا د رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پورن فلموں کے کیس میں گرفتار تھے جن کی کچھ روز قبل ضمانت ہوئی ہے لیکن ضمانت کے بعد سے شلپا شیٹھی اور راج کندرا دونوں کا کسی بھی جگہ پر اکٹھے نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی شلپا شیٹھی شوہر کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئی ہیں ۔ 

شلپا شیٹھی کے قریبی دوست نے پورن فلموں میں ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد یہاں تک کہہ دیا تھا کہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر سے الگ ہونے جارہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک دونوں میں علیحدگی تو نہیں ہوئی لیکن پورن فلموں کے کیس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کے تعلقا ت میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ 

i am not raajjournalista insulted by shilpashilpa sethi