تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک

تھر: سندھ کے علاقے صحرائے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔ تھر کے علاقے مٹھی کے نواحی گاؤں سوبھارو شاہ میں بارش کے دوران تالاب سے پانی بھرنے والی خواتین آسمانی بجلی گری۔ جس کے نتیجے میں 25 سالہ لالی بھیل اور 16 سالہ لڑکی گڈی بھیل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

 

اسی طرح چھاچھرو کے نواحی گاؤں پاڈیرال میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 سالہ نوجوان خاتون کملی بھیل جاں بحق ہو گئیں۔

 

تھر کے علاقے اسلام کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے کا تیسرا واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ مروان اور ایک بچی مرلین ہلاک ہو گئیں جبکہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے درجنوں کی تعداد میں جانور بھی ہلاک ہوئے۔

 

آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات کی وجہ سے تھر کے باسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

NaibaatPakistanSindhThar