مریم نواز ایک دفعہ پھر عمران خان پر برس پڑیں 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو انتہائی خراب انتخاب قرار دے دیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو نکالیں، عمران خان بہت خراب انتخاب ہے۔

 

 

دوسری طرف  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنیکی اجازت دیدی گئی ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کے معاملے پر دو تحصیلوں میں واقع جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی ، سابق وزاعظم کے نام تحصیل رائیونڈ میں دو زرعء اراضی ہیں ، ان کے نام تحصیل کینٹ میں 135اپر مال کمرشل جائیداد ہے۔جائیدادوں کی نیلامی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز سے اجازت مانگی گئی ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ نے نیلامی اشتہار کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی نے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگا دیا۔سابق وزیر اعظم کی تین جائیدادوں کی نیلامی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔

 

Imran KhanImran Khan SpeechMarryam NawazPMLNPTI