کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مزید پابندیوں کے لئے تیار ہوجائیں ، شیخ رشید

اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے والے مزید پابندیوں کے لئے تیار ہوجائیں ۔ 

کورونا وائرس سے آگاہی پر مبنی ایک پیغام میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این سی او سی نے کورونا کے دنوں میں بہت زبردست کام کیا ہے ۔ اور پوری دنیا کورونا کے خلاف ہمارے اقدامات کی تعریف کررہی ہے ۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا  کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کےلیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی مزید  پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔انہوں نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں دوسری صورت میں انہیں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے 30 ستمبر کے بعد بہت سے سہولتیں ختم کردی  جائیں گی اپنے لئے اپنے بچوں اور ملک وقوم کی بہتری کے لئے ویکسین لگوائیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ویکسین لگواکر خود کو اپنے بچوں اور خاندان کو بچائیں ۔

Sheikh Rasheedvaccien message to people