اداکارہ نادیہ خان کے ساتھ سائبر کرائم ، ملزم گرفتار

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ یوٹیوب چینل کی آمدن کہیں اور جارہی تھی ۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے بہت جلد مقبولیت کی منازل طے کیں اور بہت کم دنوں میں مونیٹائز ہو کر آمدن کا ذریعہ بن گیا تھا ۔ 

سائبر حکام کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ستمبر 2020 میں ہیک کرلیا گیا تھا جس کو ریکور کروانے کے لئے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لی گئی تھیں ۔ 

اداکارہ کی طرف سے جس آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات لی گئیں اسی نے نادیہ خان کے یوٹیوب چینل میں گوگل پبلشر آئی ڈی اوربینک اکاؤنٹس تفصیلات تبدیل کردیں اور یو ٹیوب سے ہونے والی کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کے اکاؤنٹ میں جانے لگی ۔ 

جب نادیہ خان کو اس بارے میں علم ہوا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کرائی جس کے بعد آئی ٹی ایکسپرٹ  حماد سمیع کو  حراست میں لے کر تحقیقات کی گئیں توا س نے اعتراف جرم کرلیا ۔ 

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض کا کہنا ہے کہ   آئی ٹی ایکسپرٹ نے نادیہ خان کے یوٹیوب اکاؤنٹ کی بینک اکاؤئنٹس تفصیلات تبدیل کیں تو چینل کے ذریعے ہونے والی آمدن کسی اور اکاؤنٹ میں جانے لگی ۔ان کا کہنا تھا کہ  ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

nadia khan channal hackednadia khan cyber act crimenadia khan cyber fraud case