مغرب انسانی حقوق کی صرف باتیں کرتا ہے عمل نہیں، صدر مملکت

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا اسلام نے ہمیشہ ہی وحدانیت کے ساتھ معاشرے میں امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا اور عورت کو سب سے پہلے وراثت میں حصہ دینے سمیت دیگر حقوق اسلام نے ہی دیے۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ‘خواتین کو ہراساں کیے جانے کے خلاف تحفظ’ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا عورت کو وراثت میں حصہ دینے سمیت دیگر حقوق اسلام نے دیئے ہیں کیونکہ اسلام نے ابتدا سے وحدانیت کیساتھ معاشرے میں امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دنیا میں جو ظلم ہوا ہے اس کے بعد مجھے یقین ہے کہ مغرب میں کوئی روشن خیالی، اخلاقیت نظر نہیں آئے گی لہٰذا مجھے اپنی وراثت میں جانا پڑتا ہے جو ہماری سوچ، عقل اور مذہب کی وراثت ہے اور میں جتنا پڑھتا ہوں مجھے نظر آتا ہے کہ اصل راہ وہی ہے، مغرب انسانی حقوق کی صرف باتیں ہی کرتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرتا ۔

 

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ ہی وحدانیت کے ساتھ معاشرے میں امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا اور عورت کو سب سے پہلے وراثت میں حصہ دینے سمیت دیگر حقوق اسلام نے ہی دیے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تمام تصاویر میں ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح ان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں اور انہوں نے اس قدامت پسند معاشرے میں بھی بتا دیا تھا کہ عورت کا مقام یہ ہے کہ وہ ساتھ ساتھ رہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی اس آزادی اور وراثت پر ہماری ثقافتوں نے لگائی اور ایک کلچر بن گیا کہ عورت کا وراثت میں حصہ نہیں ہے۔

 

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے فروغ نسیم سے کہا کہ عورت کو وراثت کا حق دینے کے قانون میں یہ بات شامل کی جائے کہ دو سال تک عورت اپنی وراثت بطور تحفہ نہیں دی سکتی البتہ قانون میں یہ بات شامل نہیں کی گئی۔

 

Arif AlviNaibaatPakistanPresidentwomen