کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے کے اضافے کے بعد 169روپے 8 پیسے پر پہنچ گیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/rA9lm8GPio pic.twitter.com/FhmhUKVfcF
— SBP (@StateBank_Pak) September 24, 2021
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 169.80 سے بڑھ کر 170 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 169 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر 223.36 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا جبکہ 100 انڈیکس 45073.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.49 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 18 کروڑ 61 لاکھ 43 ہزار 514 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔