بہت جلد کونسی بڑی خبر آنے والی ہے ،وفاقی وزیر نے اعلان کر دیا 

کراچی :وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب بہت بڑی خبر آنے والی ہے ،اپنے ٹوئٹ ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے لکھا سی پیک کراچی آ رہا ہے ۔

تحریک انصا ف کے سینئر رہنما  علی زیدی نے جلد بڑی خبر آنے کا اعلان کر دیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے لکھا کہ بہت جلد کراچی، سندھ اور پاکستان کے لیے بڑی خبر آ رہی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ سی پیک کراچی آ رہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ناممکن اور امکان محض ذہنی تصورات ہیں کیونکہ اللہ کے نزدیک کچھ بھی ناممکن نہیں ہے!

واضح رہے اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئے تھی جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو نیو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع ریلوے نے بتایا کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی اور  یہ منصوبہ 170 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لئے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا، ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔منصوبے سے یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق  منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا اورر حکومت اراضی دے گی سرمایہ کاری نجی شعبہ کرے گا۔

Ali ZaidiImran Khan in KarachiKarachi CityPM Imran Khan