پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑگئی ،ٹیم گروہ بندی کا شکار

لاہور :پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑنے کی وجوہات سامنے آنے لگیں ،کپتان جویریہ خان کےحوالے سے کھلاڑیوں کےشدیدتحفظات سامنے آگئے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑگئی ،ٹیم میں گروہ بندی سامنے آگئی ،بعض کھلاڑیوں نے چیف سلیکٹرعروج ممتاز کےسامنےشکایات کےانبارلگادئیے،کپتان جویریہ خان کے حوالے سے کھلاڑیوں نے شدید تحفظات کا بھی اظہار کیا ،کئی کھلاڑیوں نے چیف سلیکٹر کو ٹیم کے اندر گروہ بندی ختم کروانے کیلئے اہم تجاویز بھی دیں۔

ذرائع کےمطابق سدرانوازنےشکوہ کیاکہ کپتان کی دوتین کھلاڑیوں کےعلاوہ کسی سے بات چیت بھی نہیں ،چیف سلیکٹرعروج ممتازنےکھلاڑیوں کے تحفظات سننے کے بعد انہیں اختلافات دور کرنے اور مل جل کرکھیلنےکی ہدایت کی ۔