فحش فلموں کے کیس سے راج کندرا کو ضمانت مل گئی

ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر کو ضمانت مل گئی  ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی کی عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی ہے ۔

شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا پچھلے دوماہ سے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں جیل میں بند تھے اور انہوں نے کئی مرتبہ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو منظور نہیں ہوئی تھی ۔

یا درہے کہ راج کندرا فحش فلم سازی  کیس میں 19 جولائی سے جیل میں تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف 1500 صفحات پر مبنی چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی ۔

ممبئی کے ایک بنگلے میں فحش فلمیں بنانے پر پولیس کے چھاپے کے دوران پکڑے گئے افراد نے تحقیقات میں اقرار کیا تھا کہ یہ فلمیں راج کندرا کی ویب کمپنی کے لئے بنائی جارہی ہیں ۔ جس کے بعد تحقیقات میں راج کندرا کا نام آنے پر ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

 

 

 

raaj kundra bail in mumbaiRaj kundra bailshilpa sethi husband bail