نیوزی لینڈ دوبارہ دورہ پاکستان کے لیے آمادہ

 

ولنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج رنگ لے آیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دوبارہ دورہ پاکستان کے لیے آمادہ ہوگیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں آکر دوبارہ کھیلیں گے۔ لیکن یہ کب کھیلیں گے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

 

نیوزی لینڈ کے بورڈ نے پی سی بی کو نیوٹرل مقام پرکھیلنے کی بھی پیشکش کی جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کردیا۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو ڈھاکا سے راولپنڈی پہنچی تھی تین دن راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ پاکستان نے مہمان ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا تاہم جن دن ون ڈے سیریز شروع ہونی تھی ٹاس سے چند گھنٹے قبل کیوی ٹیم نے اچانک دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون کیا اور انہیں مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔  لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کردیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو خالی سٹیڈیم میں کھیلنے کی بھی پیشکش کی لیکن نیوزی لینڈ نے ماننے سے انکار کردیا۔

 

کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رائٹ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی تھریٹ کے بارے میں پی سی بی کو بتا نہیں سکتے نہ ہی بتائیں گے۔

CricketNZPakistanPakvsNZPCB