پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان برآمدات بڑھ گئیں، 14 فیصد اضافہ

کراچی: سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ہالینڈ کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال (2021 )کے دوران14 فیصد اضافہ ہوا ۔ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کے دوران ہالینڈ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 982.263 ملین ڈالر رہا تھا تاہم گزشتہ مالی سال 2021 میں برآمدات کی مالیت بڑھ کر1118.093 ملین ڈالر رہی۔

اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلے میں مالی سال 2021 کے دوران ہالینڈ کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 135.830 ملین ڈالر یعنی 13.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق جون 2020 کے مقابلے میں جون 2021 میں برآمدات میں 44.29 فیصد اضافہ ہوا اور جون 2021 میں درآمدات کا حجم بڑھ کر 108 ملین ڈالر ہوگیا جبکہ جون 2020 میں 74.846 ملین ڈالر برآمدات کی گئی تھیں۔

اسی طرح مئی 2021 کے مقابلے میں جون 2021 کے دوران بھی ہالینڈ کو کی جانے والی برآمدات میں 23.74 فیصد بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے کہ مالی سال 2020 کے مقابلے میں 2021 کے دوران پاک ہالینڈ باہمی تجارت پاکستان کے حق میں رہی اور ٹریڈ سرپلس میں 107.61 فیصد اضافہ ہوا ۔ مالی سال 2020 میں ٹریڈ سرپلس 314.250 ملین ڈالر رہا تھا تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے لئے ٹریڈ سرپلس 652.44 بڑھ گیا۔

BusinessEconomyExportsNetherlandsPakistan