کراچی : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کراچی ایئرپورٹ پر خوش گوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا ۔
نیوز نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ایک خاتون کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
خاتون کا کہنا تھاکہ لاہور کا حشر کر دیا ہے ۔ کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے۔ لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
خاتون نے کہا کہ ہم آپ کو لاہور میں دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں اس پر شہباز شریف نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کے ساتھ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔