مصر میں کثیر القومی مشقیں برائٹ سٹار ختم

 

راولپنڈی : کثیر القومی مشقیں برائٹ سٹار 2021ءمصر میں  ختم ہوگئی ہیں ۔فوجی مشقوں میں پاکستان، مصر، امریکا، سعودی عرب، اردن، قبرص، عراق اوربحرین کے فوجی دستوں نے حصہ لیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات، تیونس، نائیجیریا، تنزانیہ اور فرانس نے بھی مشق میں حصہ لیا جبکہ سوڈان، مراکش، کینیا، اٹلی، سپین، برطانیہ، یونان، کویت بھی مشق کا حصہ تھے۔

 

پاک فوج کا دستہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے جوانوں پر مشتمل تھا، 2009 کے بعد پاکستان کے دستے نے پہلی بار ان مشقوں میں حصہ لیا جبکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی دستوں کی مہارتوں کو تمام شرکاءنے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

EgyptISPRmilitary exercisePak Army