سیریز کیلئے خطرے کی گھنٹی کس نے بجائی ?نیوزی لینڈ نے خود ہی خبر بریک کر دی 

آکلینڈ:نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ سیریز کیلئے خطرے کی گھنٹی کس نے بجائی ،اہم خبر سامنے آگئی ،نیوزی لینڈ کے میڈیا نے ہی خبر بریک کر دی ۔

نیوزی لینڈ میڈیا  نے غیر ملکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ 5ملکی انٹیلی جنس اتحاد نے نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان  منسوخ کرنے کاکہا،نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ،کینیڈا،امریکا اوربرطانیہ  کے انٹیلی جنس اتحاد نے خطرے  کی خبر دی اوراس سکیور ٹی خطرے کو قابل اعتما دسمجھاگیا۔

 نیوزی لینڈ ،  پاکستان کی حکومت اورکرکٹ بورڈ زکے درمیان  12گھنٹے طویل گفتگوہوئی  لیکن نیوزی لینڈ نے  یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے   اپنی ٹیم واپس بلا لی۔

National Cricket TeamPak Vs NZPakistan PCBPSL