باچہ خان ائرپورٹ سے منشیات شارجہ لے جانے کی کوشش ناکام

پشاور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے شارجہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلیں ۔ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے مسافر کو  شک کی بنیاد پر روکا تھا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پشاور کے باچہ خان ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر کو شک کی بنیاد پر روکا تو مسافر کی گھبراہٹ نے اس کو مزید مشکوک بنا دیا ۔

جلال خان نامی شخص کی جب تلاشی لی گئی تو اس سے کچھ برآمد نہ ہوسکا لیکن جب اس کو کہا گیا کہ جوتے اتارو تووہ پریشان ہوگیا ۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق جلال خان نے اپنی پشاوری چپل میں بہت خفیہ انداز میں چر س چھپا رکھی تھی ۔جس کو اے ایس ایف کے اہلکاروں نے تلاش کرلیا ۔

جلال خان پی آئی اے کی پرواز پر شارجہ جانا چاہ رہا تھا  جس سے 152 گرام یعنی آدھ پاؤ کے قریب چرس برآمد ہوئی ۔

حکام نے اس کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا ہے جس کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ANFAsfbacha khan air portPeshawarpeshawar jalal khanpeshawar norcotics