ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفیکیٹ رکھنے والوں کیلئے شکنجہ تیار 

اسلام آباد:این سی او سی کی طرف سے جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی تیز کرنے کااعلان کر دیا ،اب ایسے تمام افراد کیخلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گی جنہوں نے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں اور جن افراد کے جعلی سرٹیفیکیٹ جاری ہوئے ہیں ۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق این سی او سی نے جعلی ویکسی نینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے  ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔

 

این سی او سی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے  افراد کے خلاف  کارروائی کا دائرہ کار وسیع کر کے کریک  ڈاؤن شروع کر دیا  ہے ،مختلف شہروں میں مجرموں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔

 

ابتدائی طور پر ایسے تمام افراد سے ڈیٹا وصول کیا جا رہا ہے جنہوں نے ابھی تک جعلی سرٹیفکیٹ بنائیں ،دیگر شہریوں کا ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے ، مزید تحقیقات کے لیے لوگوں کو طلب کیا گیا ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی روک تھام کے لئیے سخت ترین سزا اور قانونی اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔

Global VaccinationKarachi SindhMurad Ali ShahNCOCPakistan Vaccine