لاہور پولیس کا گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، درجنوں گرفتار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کا گداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 733 مقدمات درج، 793 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں 102 اور کینٹ ڈویژن میں 94، سول لائنز میں 162 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 146 ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔ گداگروں کے پیچھے منظم گروہوں کے قلع قمع کے لئے سی آئی اے کی ورکنگ جاری ہے۔ معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وارڈنز کی طرف سے گداگروں کے خلاف 39 جبکہ سوشل ویلفیئر اور چائلد پروٹیکشن کی طرف سے 127 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے والوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے جبکہ نشے کے عادی افراد کو بیگرز ہومز میں بجھوایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔ آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں ہے۔ غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔عادی گداگر ہمدردی کے لئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔

beggarsCrimegrand operationLahore police