میڈیا اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کا احتجاج شروع، اپوزیشن ارکان کی بھی شرکت

 

اسلام آباد : پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممکنہ قیام کے خلاف صحافتی تنظیموں کے احتجاج کا آغازہو گیا ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صحن میں صحافتی تنظیموں کی نعرے بازی جاری ہے۔ اپوزیشن ارکان سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب ،پیپلز پارٹی کی رہنما شازنہ مری ، ترجمان پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ بھی شرکت ہیں۔

 

نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں اور صحافیوں کی طرف سے میڈیا اتھارٹی کا قیام روکنے کے لیے مشترکہ جہدوجہد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلی کچھ ہی دیر میں پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاوس کی طرف روانہ ہو گی جہاں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جو کل پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کے اختتام تک جاری رہے گا ۔

 

دوسری طرف حکومت نے بھی احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں پر تعینات کردی گئی ہے۔

احتجاجپی ایم ڈی اےحکومتصحافی