طالبان نے امراللہ صالح کے بھائی کو پھانسی دے دی

 

کابل : طالبان نے افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو پھانسی دے دی ہے ۔

 

افغان اور عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے امراللہ صالح کے بھائی کو پنجشیر سے گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز انہیں پھانسی دے دی ہے۔

 

روح اللہ کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ طالبان ہمیں روح اللہ کی میت کو دفنانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔

 

واضح رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کے 34 میں سے 33 صوبوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ پنجشیر میں امراللہ صالح اور احمد مسعود نے مزاحمت کا اعلان کیا تھا لیکن 6 ستمبر کو طالبان نے پنجشیر پر بھی قبضہ کرلیا۔

 

طالبان کے قبضے کے بعد امراللہ صالح اور احمد مسعود افغانستان سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد طالبان نے روح اللہ عزیزی کو گرفتار کرلیا تھا۔

افغانستانامراللہ صالحپھانسیروح اللہطالبان