افغان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا استعفیٰ منظور ،نئے کپتان کا اعلان کر دیاگیا

کابل :افغان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا ورلڈ کپ سے قبل اچانک استعفیٰ نے افغان کرکٹ بورڈ کو دھچکا تو ضرور دیا لیکن بورڈ نےراشد خان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان بھی کر دیا ۔

 

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد خان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے ، افغانستان کرکٹ بورڈ نے محمد نبی کو ورلڈ ٹی 20   کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے ۔

 

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ نجیب اللّٰہ زدران کو افغان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل  افغان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کوورلڈ کپ کے   لئے کپتان مقرر  کیا تھا      لیکن بورڈ کے فیصلے سے ناخوش راشد خان نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیم ان کی مشاورت کے بغیر منتخب کی گئی ہے۔

 

واضح رہے گزشتہ روز ہی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اعلان کے بعد کپتان راشد خان نے قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا ،راشد خان نے کہا تھاکہ ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کی شمولیت کیلئے میری رائے ضروری تھی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور افغانستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات رہی ہے۔

ACBAfghan Cricket BoardMuhammad NabiRashid Khan