وزیراعظم عمران خان نے عمر شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی یقین دہانی کرادی

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے اداکار عمر شریف کا بیرون ملک علاج کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔ جلد جرمنی یا امریکا بھیجا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈی  اداکارعمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں حکومت سے بیرون ملک علاج کرانے کی درخواست کی تھی ۔

دوسری طرف   معروف اداکار عمر شریف کے بیرون ملک بہتر علاج کرانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے ۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ  پاکستان کے معروف اداکارعمر شریف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش اورشدید علیل ہیں ۔

عمر شریف موزی مرض میں مبتلا ہیں جسے شوکت خانم کے سینئر ڈاکٹرز نے ان کو  لاعلاج قراردیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس مرض کا بہتر ین علاج  امریکہ میں ہے

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عمر شریف پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں لہذا وفاقی و صوبائی حکومتیں عمر شریف کے امریکہ میں علاج کے لئے فوری انتظامات کریں۔