ہراسگی کیس: چنگ چی رکشہ میں سوار متاثرہ خاتون نے ملزمان کو شناخت کر لیا

لاہور: چنگ چی رکشہ سوار خاتون سے بدتمیزی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 4 ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے ملزمان کی شناخت جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی۔ ان ملزمان میں عثمان، عرفان، عبدالرحمان اور ساجد شامل ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی جبکہ شریک ملزمان نے نازیبا جملے کسے۔

خیال رہے کہ پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں سوار خاتون کیساتھ بدتمیزی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے کہا گیا ہے کہ دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کے پیچھے بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کردیا اور 10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اوباش نوجوان غیر اخلاقی اشارے کرتے ہے جبکہ ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا،پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Crimeharassment caseLahorevictim identified the accused