ڈٹ جائو یا راستے سے ہٹ جائو ،بلاول ،شہباز آمنے سامنے 

دنیا پور:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہباز شریف کو دبنگ سیاست کرنی چاہیے ،شہباز شریف اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھائیں یا ہمیں اپنا لانے دیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ شہباز شریف ڈٹ جائیں یا راستے سے ہٹ جائیں ،انہیں اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھانا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکتے تو پھر راستے سے ہٹ جائیںاور ہمیں اپنا لانے دیں ۔

انہوں نے مسلم لیگ کے اندرونی اختلافات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا افسوس شہباز شریف کے بیان کو ذاتی رائے کہا گیا حالانکہ پارٹی صدر کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے ۔

دنیا پور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا پی ڈی ایم میں جب تک کنفیوژن ہوگی  مسئلہ حل نہیں ہوگا،بڑا دعویٰ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اگلی بارپیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ۔

Bilawal BhuttoOppsition LeaderPDMPMLNPPPShahbaz Sharif