اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا موجودہ اپوزیشن اس ملک کی نالائق ترین اپوزیشن ثابت ہوئی ہے ،ان سے زیادہ غیرسنجیدہ نالائق اپوزیشن کسی حکومت نے نہیں دیکھی،یہ بس دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنا جانتے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت عوام کی مددسے انتخابی اصلاحات لائے گی ،یہ لوگ مریم نواز اور بلاول کو بھی دھاندلی کے ذریعے وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں ۔
وزیراطلاعات فوادچودھری نےکابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کامران علی افضل نئے چیف سیکرٹری تعینات کر دئیے گئےہیں ،راؤسردار علی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
فواد چوہدر ی نے کہا کابینہ اجلا س میں ججز،صحافیوں،ڈاکٹرز اور دیگر لوگوں کو زمینیں دینے کا معاملہ زیر غور آیا،وزیراعظم نے زمینیں دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا،غریبوں سے زمینیں لے کر امیر افراد کو سستے داموں دینا درست بات نہیں،حکومت اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانے جارہی ہے،یہ کمیٹی ایسے معاملات دیکھے گی کہ غریبوں کی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں نہ بنیں،اسلام آباد میں غریبوں سے زمینیں حاصل کرکے ان کا استحصال کیا گیا،حکومت ابھی بہت سے معاملات میں اصلاحات کرنے جارہی ہے،زمینوں کے حصول ،الاٹمنٹ پر ذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ ہوا ہے،اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی۔
فواد چوہدری نے الیکشن اصلاحات سے متعلق کہا کہ کبھی نواز شریف یا زرداری کے منہ سے کبھی سنا وہ الیکشن اصلاحات چاہتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کبھی دھاندلی کے بغیر ایک الیکشن نہیں جیت سکی،مریم نواز اور بلاول ایک طریقے سے پاکستانیوں کے وزیراعظم بن سکتے ہیں،ان کے وزیراعظم بننے کیلئے دھاندلی سب سے بڑا ذریعہ ہے،اپوزیشن حکومت کے کسی انتخابی اصلاحات کے معاملے میں ساتھ نہیں دیتی،اپوزیشن نے ابھی تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو نہیں دیکھا،اپوزیشن ایک بیان جاری کرتی ہےہم الیکٹرانک ووٹنگ کےمعاملےکومستردکرتےہیں،کیونکہ یہ لوگ چاہتے ہیں نہیں کہ ملک میںصاف شفاف الیکشن ہوں ،یہ دھاندلی کا سہار ا لیکر دوبارہ حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں،اپوزیشن نالائق ترین ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی صرف کیسز میں اگلی تاریخیں چاہتی ہے،بدقسمتی سے اپوزیشن اس ملک کی نالائق ترین اپوزیشن ثابت ہوئی ہے،ان سے زیادہ غیرسنجیدہ نالائق اپوزیشن کسی حکومت نے نہیں دیکھی،تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو انتخابی اصلاحات کی بات کر رہی ہے،پی ٹی آئی عوام کی مدد سے انتخابی اصلاحات لائے گی۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو انتخابی اصلاحات سے کوئی دلچسپی نہیں،عوام کی مدد سے ہم تمام اصلاحات نافذ کرینگے،پالیسیز سیاسی حکومت نے دینی ہوتی ہے،بیورو کریسی نہیں دیتی،اپوزیشن کو موجودہ ایشوز کا علم ہی نہیں،انہیں ٹیکنالوجی کی اے بی سی کا پتہ ہی نہیں،اصلاحات کے اوپر ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہے،چاند دیکھنے کا معاملہ ہو یا ووٹ گننے کا عمل ہو،یہ پیچھے رہ جائیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا حکومت ابھی بہت سے معاملات میں اصلاحات کرنے جارہی ہے،این ایچ اے میں بھی بہت بڑی اصلاحات کی گئی ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کچھ ایسے اقدامات کئے جس سے ادارے بیٹھ گئے،حکومت اس سلسلے میں بھی مؤثر اقدامات کرنے جا رہی ہے،اصلاحات سے اداروں کو منافع بخش بنانے کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا ہمارا ادارہ بکھرا ہوا ہے،نیشنل ڈیٹا رپورٹری نادرا میں قائم کیا جا رہا ہے،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 20 لاکھ لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کئے،پاکستان نے 16 کروڑ موبائلز کو فنگر پرنٹ کیا ہے،پاکستان پہلا ملک ہے جس نے مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری کئے.
فواد چوہدری کا کہنا ہے سنیما بحالی کیلئے فوری اقدامات کرچکے ہیںاور مزید سینما کیلئے مختلف اقدامات کرر ہے ہیں ۔
ریمزوائرانجکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انجکشن کی قیمت 5 ہزار سے کم کر کے ساڑھے 3 ہزار کے قریب کر دی گئی ہے ،ریمزوائر انجکشن کورونا سے متاثرہ مریضوں سے لگایا جاتا ہے۔
روز ویلیٹ ہوٹل کے بارے فواد چوہدری نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کو واپس مل گیا ہے۔
نیوز ی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ سے قبل کچھ سیکیورٹی خدشات تھے جو دور کردیئے گئے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے،حکومت نے نیوزی لینڈ کے دورہ کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔