حکومتی قرض میں خطرناک حد تک اضافہ

 

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے قرضوں میں مسلسل اضافے کا رحجان برقرار ہے۔وفاقی حکومت کے قرضے ریکارڈ 39 ہزار 869 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ۔ اسٹیٹ بینک دستاویزات  کے مطابق موجودہ حکومت کے 35 ماہ میں قرضوں میں 15 ہزار 137 ارب روپے اضافہ ہوا ۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار 827 ارب روپے ہو گئے ۔وفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضے 13ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے ۔موجودہ دور میں وفاقی حکومت کا اندرونی قرض 10 ہزار 36 ارب روپے بڑھا ۔

 

موجودہ دور میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 5 ہزار 101 ارب روپے بڑھا ۔صرف جولائی 2021 میں وفاقی حکومت کے قرض میں 1172 ارب روپے اضافہ ہوا ۔

 

اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے ۔اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب روپے تھے ۔اگست 2018 میں وفاقی حکومت کے بیرونی قرضے 7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔

اضافہپاکستانخطرناکقرض