قصور : اداکارہ و گلوکارہ فضا علی گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئیں ۔ان کے پاؤں میں فریکچر ہوا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق گلوکار ملکو اور اداکارہ و گلوکارہ فضا علی گانے کی ویڈیو کی عکس بند کر رہے تھے کہ اس دوران فضا علی پاؤں پھسلنے کے باعث ٹیلے سے گر گئیں ۔
فضا علی ٹیلے گر کر زخمی ہوئیں جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ گانے کی ویڈیو کی عکس بندی قصور کے نواحی علاقے میں کی جا رہی تھی۔