طالبان نے پورے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرلیا، امراللہ صالح اور احمد مسعود فرار

پنج شیر : طالبان نے افغانستان کے 33 صوبوں کے بعد آخری صوبے پنج شیر پر بھی  قبضہ کرلیا ہے۔ افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح اور شمالی اتحاد کے احمد مسعود پنچ شیر سے فرار ہوگئے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پنچ شیر میں احمد مسعود اور امراللہ صالح کے فرار کے بعد ان کے ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ طالبان پنج شیر میں داخل ہوگئے ہیں۔

 

طالبان نے 15 اگست کو پنج شیر کے علاوہ افغانستان کے تمام 33 صوبوں پر قبضہ کرلیا تھا ۔پنج شیر میں احمد مسعود اور امراللہ صالح نے مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ طالبان نے دونوں کو آج 7 بجے تک ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی تھی۔ دونوں رہنما تاجکستان فرار ہوگئے جبکہ ان کے ساتھیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

 

واضح رہے کہ طالبان نے آج حکومتی عہدیداروں کا اعلان کرنا تھا لیکن پنج شیر پر قبضہ نہ ہونے کی وجہ سے اعلان ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اب اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔

افغانستانپنج شیرطالبان